Pakistani Urdu Forum For Free IT Education - ITBunyad.com
 

Go Back   Pakistani Urdu Forum For Free IT Education - ITBunyad.com > Deen-e-Islam > Islamic Events


Islamic Events Share here all Islamic Events here.....

User Tag List

Thread Title
رشوت کی حقیقت

Like Tree3Likes
  • 3 Post By afzal339

Reply
 
LinkBack Thread Tools Search this Thread Display Modes
  #1  
Old 2nd August 2015, 11:16 AM
Junior Member
 
Last Online: 10th February 2017 03:51 AM
Join Date: 9 Dec 2014
Age: 27
Gender: Male
Threads: 25
Posts: 59
Points: 1,949, Level: 26
Points: 1,949, Level: 26 Points: 1,949, Level: 26 Points: 1,949, Level: 26
Activity: 0%
Activity: 0% Activity: 0% Activity: 0%
Thanks: 62
Thanked 53 Times in 22 Posts
Rep Power: 3
afzal339 is on a distinguished road
Thread Starter
Default رشوت کی حقیقت


رشوت کی لغوی تعریف

لفظ "رشوة" مأخوذ ہے "رشاء" سے، اور اس کا اطلاق عام طورپر اس رسی پر کیا جاتا ہے جس کے ذریعہ کنویں کا پانی نکالا جاتا ہے۔لیث کہتے ہیں کہ "رشو" یعنی رشوت کا فعل اور "مرشاة"یعنی ایک دوسرے کی مدد کرنا اور فیصلہ میں انصاف سے ہٹ کر مدد کرنا۔
لسان العرب

رشوت کی اصطلاحی تعریف

بعض اہل علم نے اس کی تعریف یوں کی ہے۔( 1) "رشوت" وہ مال یا چیزہے جو لینے والے کی طلب پر اس کے حوالے کی جائے۔ (2)"رشوت" وہ ہے جو حق کو باطل اور باطل کو حق ثابت کرنے کے لیئے دی جائے۔(3) "رشوت" ہر وہ مال ہے جو بشرط اعانت خرچ کیا جائے۔(4)جبکہ ابن عابدین کا کہنا ہے کہ رشوت وہ چیز ہے جو آدمی کسی حاکم یا غیر حاکم کو اس مقصد کے تحت دیتا ہے کہ فیصلہ اس کے حق میں ہو یا اس کے من پسند منصب پر اسے فائز کیا جائے۔
محیط المحیط:بطرس بستانی

رشوت کیا ہے

اللہ تعالی نے دین اسلام میں ہراس ذریعہ کمائی کو منع اور حرام قرار دیا ہے جس میں کسی کی مجبوری اور لاچاری سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ کمایاجائے۔انہیں حرام ذرائع میں سے ایک نہایت قبیح ذریعہ کمائی رشوت ہےیہی وہ رشوت ہے جس کی وجہ سے اﷲ کے وضع کردہ قانون کی پامالی ہوتی ہے۔ حق کی فضا زہر آلود ہو کر باطل کو فروغ ملتا ہے اور اس کے مرتکب کا ایمان متزلزل ہوجاتا ہے۔ اس پر شیطان لعین اپنا تسلط جمالیتا ہے۔ اس کو ہمیشہ وطغیان اور برے کاموں پر برانگیختہ کرتا ہے اور گناہوں کا ارتکاب کرواتا ہے، جس کی وجہ سے وہ دھیرے دھیرے دین الٰہی سے بیزار اور جھوٹی زندگی کی رعنائیوں اور رنگ ریلیوں میں غرق ہوکر کفر سے قریب ہوجاتا ہے۔رشوت جو آج ہمارے معاشرے میں ناسور کی مانند پھیل چکا ہے اس کے برے اثرات سے سے ماقبل کی امتیں بھی برباد ہوئیں ہیں اور توراة کے قوانین میں تحریف کاایک بڑاسبب بھی یہی رشوت خوری تھی ۔

چنانچہ عرب میں یہودیوں کے مقدمے ان کے احباراوررئیس فیصل کرتے تھے ،قانون کی زدسے بچنے کے لیے مال داراوراہل ثروت طبقہ علانیہ رشوت دیتے اوران کے کاہن اورقاضی یہ رشوت لے کران کے حق میں فیصلہ سنادیتے تھے،اوراتناہی نہیں؛بلکہ توراة کے احکام پرپردہ ڈالتے تھے۔ صحیح بخاری رجم زانی

رشوت کا حکم قرآن و حدیث میں

چنانچہ قرآن مجیدکی مندرجہ ذیل آیات میں اسی گناہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے: اِنَّ الَّذِیْنَ یَکْتُمُوْنَ مَا أنْزَلَ اللّٰہُ مِنَ الْکِتَابِ وَیَشْتَرُوْنَ بِہ ثَمَنًا قَلِیْلاً، أولٰئِکَ مَا یَأکُلُوْنَ فِیْ بُطُوْنِہِمْ الاّ النَّارَ وَلاَ یُکَلِّمُہُمُ اللّٰہُ یَوْمَ الْقِیَامَةِ وَلاَ یُزَکِّیْہِمْ وَلَہُمْ عَذَابٌ ألِیْمٌ۔۔
سورہ بقرة

ترجمہ:خدانے کتاب سے جواتارااس کوجوچھپاتے ہیں اوراس کے ذریعہ معمولی معاوضہ حاصل کرتے ہیں،وہ اپنے پیٹوں میں آ گ ہی بھرتے ہیں،خداان سے قیامت کے دن بات نہ کرے گا،نہ ان کوپاک صاف کرے گااوران کے لیے دردناک عذاب ہے

پیٹ میں آ گ بھرنے سے مرادیہی حرام کی کمائی رشوت ہے۔کیونکہ یہود دنیا کی اس معمولی لالچ میں آکر احکام خداوندی میں تحریف پیٹ ہی کے خاطر کرتے تھے

سماَّعٗون للکذب اکالون للسحت
سورہ مائدہ

جھوٹ کے بڑے سننے والے اور حرام کے بڑے کھانے والے

وَتَرَىٰ كَثِيرًا مِّنْهُمْ يُسَارِعُونَ فِي الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَأَكْلِهِمُ السُّحْتَ ۚ لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ لَوْلَا يَنْهَاهُمُ الرَّبَّانِيُّونَ وَالْأَحْبَارُ عَن قَوْلِهِمُ الْإِثْمَ وَأَكْلِهِمُ السُّحْتَ ۚ لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَصْنَعُونَ
سورہ مائدہ

اور تو ان میں سے بہتوں کو دیکھے کہ وہ گناہ ،زیادتی اور حرام کھانے پر دوڑتے ہیں ، کیا برے کام ہیں جو وہ کر تے ہیں ان کے درویش اور عالم ان کو گناہ کی بات کہنے اور حرام کھانے سے کیوں نہیں روکتے کتنا برا کام ہے جو وہ کرتے ہیں

رشوت کی ممانعت میں قرآن کریم کی ایک اورآیت اپنے ترجمے کے لحاظ سےصریح طورپردلالت کرتی ہے جسکو بعض مفسرین بھی اختیار کیا ہے

وَلاَ تَأکُلُوْا أمْوَالَکُمْ بَیْنَکُمْ بِالْبَاطِلِ وَتُدْلُوْا بِہَا الیٰ الْحُکَّامِ لِتَأکُلُوْا فَرِیْقًا مِنْ أمْوَالِ النَّاسِ بِالْاثْمِ وَأنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
سورہ البقرة

تر جمہ:اورنہ کھاوٴ مال ایک دوسرے کاآپس میں ناحق اورنہ پہونچاوٴ ان کوحاکموں تک کہ کھاجاوٴ کوئی حصہ لوگوں کے مال میں سے ظلم کرکے(ناحق)ا ورتم کومعلوم ہے

اسی طرح احادیث میں بھی اس قبیح فعل کی مذمت بیان کی گئی ہیں چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

رشوت لینے اور دینے والا

طبرانی میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنھماسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادمنقول ہے

"لعن الله الراشی والمرتشی"

"رشوت دینے اور لینے والے پر الله نے لعنت فرمائی ہے"

بزار نے اپنی سند کے ساتھ حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے نقل کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

"الراشی والمرتشی فی النار"

رشوت دینے اور لینے والے دونوں دوزخی ہیں۔


رشوت کا معاملہ طےکرانے والا

مسند احمد اور طبرانی میں صحابی رسول حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا

لعن الله الراشی والمرتشی والرائش الذی یمشی بینہم

"الله تعالی نے رشوت کھانے اور کھلانے والے اور جودونوں کے درمیان معاملہ طے کراتا ہے، ان سب پر لعنت فرمائی ہے"

امراءاورعمال کا رشوت لینا

امام بخاری رحمت اللہ علیہ نے حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

مامن وال یلی رعیة من المسلمین فیموت وہوغاش لہم الاحرم الله علیہ الجنة

ترجمہ:۔"ہر وہ والی جو مسلمان رعایا کی نگرانی کرتا ہو، اگر اسکی موت اس حال میں آجائے کہ وہ لوگوں کے ساتھ دھوکہ فریب کرتا ہو تو الله تعالی اس پر جنت کو حرام فرمادیتا ہے۔"

ابن جریر نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے نقل فرمایا ہے کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :امراء کو ہدیہ دینا خیانت ہے۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے عمال کورعایاسے ہدیہ اورتحفہ قبول کرنے کی ممانعت فرمائی ہے ابوداود،کتاب الاقضیہ

براویت طبرانی حضرت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ تویہاں تک فرماتے ہیں کہ قاضی کاکسی سے رشوت لے کراس کے حق میں فیصلہ کرناکفرکے برابرہے،اورعام لوگوں کاایک دوسرے سے رشوت لینا"سُحت"یعنی حرام ناپاک کمائی ہے۔۔

امام ترمذی، احمد اور ابن حبان نے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے اور امام ابو دائود نے حضرت عمر رضی اﷲ عنہ سے نقل کیا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا فیصلہ کرنے کے سلسلے میں رشوت لینے اور دینے والے پر اﷲ تعالی نے لعنت فرمائی

نیز ابن ماجہ نے ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے نقل کیا ہے کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

"لعن اﷲ الراشی و المرتشی فی الحکم"

اﷲ تعالی نے فیصلہ کے سلسلے میں رشوت لینے اور دینے والے پر لعنت فرمائی ہے

لیکن یہاں پر یہ بات بھی یاد رہے کہ آج جب کہ زمانہ بہت تیزی کے ساتھ ترقی کررہا ہے اورآئے دن نت نئی ایجادات سامنے آرہی ہیں،ایسے ترقی یافتہ دورمیں رشوت کی کوئی خاص شکل وصورت متعین نہیں ہے، اور اب صرف کاغذکے چندنوٹوں کے لین دین کانام رشوت نہیں ہے؛بلکہ زمانہ اورحیثیت کے اعتبارسے رشوت کی شکلیں بھی مختلف ہوتی رہتی ہیں،اگرکوئی عام آدمی کسی کلرک کورشوت دیتاہے تو وہ چندنوٹوں کی شکل میں ہوتاہے،لیکن اگریہی رشوت کوئی خاص شخص کسی بڑے عہدہ دار، مثلاً افسر یا وزیریاکسی بڑے صاحبِ منصب کو دیتاہے تووہ کبھی بنگلہ،موٹرکاریاپھرکسی بیرون ملک کے سیاحتی ٹکٹ وغیرہ کی شکل میں ہوتاہے، جسے وہ ہدیہ یانذرانہ کاخوبصورت نام دے دیتاہے؛لیکن درحقیقت وہ رشوت کی ترقی یافتہ شکل ہوتی ہے؛اس لیے صرف کاغذکے چند نوٹوں کے لین دین کوہی رشوت نہیں کہہ سکتے، بلکہ اس کے علاوہ بھی ہروہ شئی جواپنے جائزیاناجائزمقاصدکوحاصل کرنے کے لیے کسی اہل منصب کودیاجائے گا مثلا حصول منصب کے لیے رشوت دینا ، ملازمت برقراررکھنے کے لیے رشوت دینا ، غیر حق دارکو رشوت لے کر نوکری دینا ، کسی ادارے کا کوئی ٹھیکہ حاصل کرنے کے لیے رشوت دینا ، سرکاری بلوں میں کٹوتی کے لیے رشوت دینا ، کسٹم ڈیوٹی سے بچنے کے لیے رشوت دینا ، گاڑی والے کا پولیس کو رشوت دینا ، ایک شہرسے دوسرے شہر مال لے جانے پر رشوت دینا ، دواء ساز کمپنی کا ڈاکٹر کو رشوت دینا یا مذکورہ بالا قرآنی آیتوں اور احادیث کی روشنی میں ہروہ لین دین جوشریعت کے خلاف ہو،اورکسی کاحق مارنے کے لیے ہویااسی طرح غیرشرعی افعال کوانجام دینے کے لیے کچھ لیایادیاجارہاہووہ سب رشوت کے دائرہ میں آ ئیں گے۔ ۔رشوت کا یہ ناسور زیادہ تر سرکاری دفاتر اور محکموں میں دیکھنے کوملتاہے اوریہ جگہیں بھی ایسی ہیں جہاں ایک نیک اوردین دارشخص کوبھی اپناحق حاصل کرنے کے لیے رشوت کاسہارالینا پڑتاہے؛ کیوں کہ اگروہ رشوت نہیں دیتے ہیں تووہ اپنے حق سے محروم رہ جائیں گے،ایسے معاملات میں جہاں اپناحق حاصل کرنے کے لیے بہ جبرواکراہ رشوت دینی پڑتی ہے، اسے توفقہاء نے کسی حدتک جائزقراردیاہے؛ لیکن رشوت لیناہرحال میں حرام اورناجائزہے۔​
Reply With Quote
The Following 3 Users Say Thank You to afzal339 For This Useful Post:
*Mustafa Haider* (2nd August 2015), Naveed (2nd August 2015), UmerAmer (2nd August 2015)
  #2  
Old 2nd August 2015, 11:19 AM
Mughees Raza's Avatar
Advance Member

Awards Showcase

 
Last Online: 28th July 2016 07:26 PM
Join Date: 18 Jun 2014
Location: Shorkot
Gender: Male
Threads: 229
Posts: 3,036
Points: 95,517, Level: 100
Points: 95,517, Level: 100 Points: 95,517, Level: 100 Points: 95,517, Level: 100
Activity: 0%
Activity: 0% Activity: 0% Activity: 0%
Thanks: 139
Thanked 495 Times in 329 Posts
My Mood: Angelic
Rep Power: 6
Mughees Raza is on a distinguished road
Default


Ap Ne Boht Acha Artical Dia Ha.
Hamary Sath Share Karny Ka Shukria
__________________


To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.

Reply With Quote
  #3  
Old 2nd August 2015, 02:31 PM
UmerAmer's Avatar

*The Master Mind*


Awards Showcase

 
Last Online: 24th March 2017 02:54 PM
Join Date: 21 Sep 2013
Location: IslamaBad
Gender: Male
Threads: 939
Posts: 16,912
Points: 267,488, Level: 100
Points: 267,488, Level: 100 Points: 267,488, Level: 100 Points: 267,488, Level: 100
Activity: 100.0%
Activity: 100.0% Activity: 100.0% Activity: 100.0%
Thanks: 8,129
Thanked 4,184 Times in 3,377 Posts
My Mood: Amused
Rep Power: 10
UmerAmer is on a distinguished road
Default

جزاک اللہ خیرا
__________________

To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.
Reply With Quote
  #4  
Old 2nd August 2015, 02:32 PM
aqib shahzad's Avatar
>> ~!* ITb super Mod *!~ <<

Awards Showcase

 
Last Online: 23rd March 2017 06:48 PM
Join Date: 20 Apr 2015
Location: attock
Age: 17
Gender: Male
Threads: 259
Posts: 3,236
Points: 155,854, Level: 100
Points: 155,854, Level: 100 Points: 155,854, Level: 100 Points: 155,854, Level: 100
Activity: 41.1%
Activity: 41.1% Activity: 41.1% Activity: 41.1%
Thanks: 609
Thanked 677 Times in 402 Posts
My Mood: Fine
Rep Power: 5
aqib shahzad is on a distinguished road
Default

ناہس شیرنگ ہے
__________________
kiya ap merey bahrey me janana cahtey ha...? Agar han to nichey link ko vist karey.


To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.
Reply With Quote
  #5  
Old 2nd August 2015, 06:13 PM
*Mustafa Haider*'s Avatar
⚡⚡⚡Moderator⚡⚡⚡
 
Last Online: 1st August 2016 01:07 PM
Join Date: 4 Feb 2015
Location: Chakwal
Age: 18
Gender: Male
Threads: 291
Posts: 5,506
Points: 34,650, Level: 100
Points: 34,650, Level: 100 Points: 34,650, Level: 100 Points: 34,650, Level: 100
Activity: 19.4%
Activity: 19.4% Activity: 19.4% Activity: 19.4%
Thanks: 1,022
Thanked 755 Times in 628 Posts
My Mood: Angelic
Rep Power: 8
*Mustafa Haider* is on a distinguished road
Default

بہت اچھے

ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا شکریہ
__________________

To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.
Reply With Quote
  #6  
Old 2nd August 2015, 07:10 PM
Naveed's Avatar

,`, ιтвυηүα∂ α∂мιη ,`,


Awards Showcase

 
Last Online: 4th March 2017 07:42 PM
Join Date: 11 Jul 2014
Location: چارسدہ
Age: 21
Gender: Male
Threads: 292
Posts: 6,912
Points: 1,558,326, Level: 100
Points: 1,558,326, Level: 100 Points: 1,558,326, Level: 100 Points: 1,558,326, Level: 100
Activity: 47.5%
Activity: 47.5% Activity: 47.5% Activity: 47.5%
Thanks: 1,604
Thanked 1,486 Times in 936 Posts
My Mood: Happy
Rep Power: 10
Naveed will become famous soon enoughNaveed will become famous soon enough
Default

جزاک اللہ
__________________


To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.


For any help contact:

To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.

Reply With Quote
  #7  
Old 2nd August 2015, 09:08 PM
Muhammad Ali Naqi's Avatar
Furious
 
Last Online: 11th September 2016 09:15 AM
Join Date: 23 Jul 2014
Age: 18
Gender: Male
Threads: 318
Posts: 4,066
Points: 134,558, Level: 100
Points: 134,558, Level: 100 Points: 134,558, Level: 100 Points: 134,558, Level: 100
Activity: 0.6%
Activity: 0.6% Activity: 0.6% Activity: 0.6%
Thanks: 198
Thanked 671 Times in 541 Posts
My Mood: Aggressive
Rep Power: 7
Muhammad Ali Naqi is on a distinguished road
Default

جزاک اللہ
__________________

To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.
Reply With Quote
  #8  
Old 7th August 2015, 01:59 AM
YuMs's Avatar
Advance Member

Awards Showcase

 
Last Online: 3rd January 2017 01:36 AM
Join Date: 14 Aug 2014
Location: Wazirabad
Age: 21
Gender: Male
Threads: 97
Posts: 890
Points: 265,665, Level: 100
Points: 265,665, Level: 100 Points: 265,665, Level: 100 Points: 265,665, Level: 100
Activity: 12.5%
Activity: 12.5% Activity: 12.5% Activity: 12.5%
Thanks: 93
Thanked 446 Times in 195 Posts
My Mood: Stressed
Rep Power: 3
YuMs is on a distinguished road
Default

بھائی بہت ہی کمال کا آرٹیکل شئیر کیا آپ نے
بہت بہت خوب
جزاک اللہ
__________________

To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.
Reply With Quote
  #9  
Old 7th August 2015, 06:27 AM
Muhammad Hashim's Avatar
ITBUNYAD
 
Last Online: 24th March 2017 01:26 PM
Join Date: 31 Aug 2013
Location: kohlu
Age: 26
Gender: Male
Threads: 489
Posts: 7,596
Points: 144,538, Level: 100
Points: 144,538, Level: 100 Points: 144,538, Level: 100 Points: 144,538, Level: 100
Activity: 8.8%
Activity: 8.8% Activity: 8.8% Activity: 8.8%
Thanks: 591
Thanked 1,657 Times in 1,367 Posts
My Mood: Confused
Rep Power: 11
Muhammad Hashim is on a distinguished road
Default

Reply With Quote
  #10  
Old 28th September 2015, 08:41 PM
Time Traveler's Avatar
آئی ٹی بنیاد
 
Last Online: 10th November 2016 09:40 AM
Join Date: 24 Sep 2015
Gender: Male
Threads: 170
Posts: 942
Points: 14,447, Level: 77
Points: 14,447, Level: 77 Points: 14,447, Level: 77 Points: 14,447, Level: 77
Activity: 2.6%
Activity: 2.6% Activity: 2.6% Activity: 2.6%
Thanks: 184
Thanked 439 Times in 237 Posts
Rep Power: 2
Time Traveler is on a distinguished road
Default

Jazak'Allah..
Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
رشوت, کی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools Search this Thread
Search this Thread:

Advanced Search
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
مفسرین کی تحقیقات کے مطابق زیتون کا درخت Muhammad Hashim General Knowledge 13 28th November 2015 02:21 PM
شہد کی مکھیوں سے جڑے حیرت انگیز حقائق yasir arfat General Knowledge 9 28th September 2015 07:31 PM
شوہر پر بیوی کے حقوق شريعت كى روشنى میں Awesome_Boy GupShup 8 4th December 2014 09:36 PM
حقیقی خوشی اور حقیقی غم CuteVampire Ahadees-E-Mubarka 8 4th May 2014 04:56 PM
ویلے توں وڈی کوئی حقیقت CuteVampire Punjabi 8 2nd May 2014 12:06 PM


All times are GMT +5. The time now is 06:33 AM.



Copyright © 2013 - 2016, ITBunyad, All rights reserved.
Copy/Pasted Material is not allowed here, If we found that, It will be deleted immediately by our Staff, Thanks.