Pakistani Urdu Forum For Free IT Education - ITBunyad.com
 

Go Back   Pakistani Urdu Forum For Free IT Education - ITBunyad.com > IT Ki Bunyad > Anti-Hacking


Anti-Hacking Here you can learn how to protect yourself from Hacking and internet cheating, Thread will be shown after staff approval by Staff...

User Tag List

Thread Title
Types Of Hackers

Like Tree4Likes
  • 3 Post By Hamaad Noor
  • 1 Post By *Mehtab Ali*

Reply
 
LinkBack Thread Tools Search this Thread Display Modes
  #1  
Old 18th November 2015, 02:35 PM
Member
 
Last Online: 26th December 2015 08:10 AM
Join Date: 25 Jul 2015
Location: Karachi
Age: 26
Gender: Male
Threads: 59
Posts: 147
Points: 1,037, Level: 17
Points: 1,037, Level: 17 Points: 1,037, Level: 17 Points: 1,037, Level: 17
Activity: 40.8%
Activity: 40.8% Activity: 40.8% Activity: 40.8%
Thanks: 6
Thanked 70 Times in 52 Posts
My Mood: Cheerful
Rep Power: 2
Hamaad Noor is on a distinguished road
Thread Starter
new2 Types Of Hackers


hi friends today i will tell you type of haker.
hacker is three types
white hat black hat and last gray hat....
ہیکر کا لفظ سنتے ہی ذہن میں ایک بہت ہی زیادہ قابل کمپیوٹر پروگرامر کی شخصیت نمودار ہوتی ہے جو کسی کی اجازت کے بغیر ہر پابندی کو توڑتے ہوئے اس کے کمپیوٹر میں داخل ہوجاتا ہے اور نہ صرف اس کمپیوٹر میں موجود ڈیٹا بلکہ اس سے منسلک دیگر کمپیوٹرز کا ڈیٹا بھی چوری کرسکتا ہے۔ مگر حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ جس طرح لوگ اچھے یا برے ہوتے ہیں اسی طرح ہیکربھی اچھے یا بُرے ہوتے ہیں ۔ ہیکرز کو ان کی خصوصیات یا مقاصدکی بنا پر مختلف اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

٭. بلیک ہیٹ
٭. وائٹ ہیٹ
٭. گرے ہیٹ

آپ یقیناً سوچ رہے ہوں گے کہ یہ ہیکرز اتنے رنگدار کیوں ہوتے ہیں؟ دراصل ہیکنگ میں رنگ دار ہیٹ کا ذکر ہالی وڈ کی پُرانی بلیک اینڈ وائٹ فلموں سے آیا جن میں ہیرو کو عام طور پر سفید رنگ کی ٹوپی پہنے ہوئے دکھایا جاتا تھا جبکہ ولن نے سیاہ رنگ کی ٹوپی پہن رکھی ہوتی تھی۔ تاکہ دیکھنے والے دیکھتے ہی سمجھ جائیں کہ ہیرو کون ہے اور ولن کون۔ یہ منظر اب ہالی وڈ کے بجائے لالی وڈ میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ہیکرز کو بھی ان کے عزائم کی بنا پر سیاہ یا سفید کہا جاتا ہے۔

بلیک ہیٹ (Black Hat)
بلیک ہیٹ ہیکر، کمپیوٹنگ کی زبان میں اُسے کہا جاتا ہے جو نیٹ ورک سے جڑے کسی کمپیوٹر پر بغیر اجازت اور بُری نیت سے رسائی حاصل کرتا ہے۔ بلیک ہیٹ ہیکرز کی کارروائیوں کا مقصداکثر کسی کے سسٹم کو نقصان پہنچانا، ان کے کمپیوٹر سے ڈیٹا چرانا، کریڈٹ کارڈ نمبر یا پاس ورڈ اُڑانا، ذاتی نفع یا صرف دوسرے پر اپنی برتری ثابت کرنا ہوتا ہے۔ رچرڈ اسٹالمین نے ہیکنگ کے موضوع میں کریکر (Cracker) کی ایک نئی اصطلاح وضع کی۔ لفظ کریکر بنیادی طور پر بلیک ہیٹ ہیکر کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
بیشتر لوگ ہیکر اور کریکر کو ایک ہی چیز سمجھتے ہیں۔ ہیکر ز میں بلیک ہیٹ یا وائٹ ہیٹ (جن کا ذکر آگے آئے گا) ہوتے ہیں جبکہ کریکر کی اصطلاح صرف بلیک ہیٹ کے لیے ہی استعمال ہوتی ہے۔
بلیک ہیٹ، ہیکنگ میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو ایڈوانس پروگرامنگ اور سوشل انجینئرنگ کے استعمال سے واقف ہوتے ہیں۔ بلیک ہیٹ ہیکرز کی یہ قسم کسی سسٹم میں داخل ہونے کے لئے اپنے سافٹ ویئر یا ہارڈویئر ٹولز خود تیار کرتے ہیں۔ یوں کہنا چاہئے کہ یہ اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک کمپیوٹر پروگرامر ہوتے ہیں۔ جبکہ دوسرے وہ بلیک ہیٹ ہیکرز ہوتے ہیں جو پروگرامنگ وغیرہ سے نا واقف ہوتے ہیںاور یہ دوسروں کے بنائے ہوئے خودکار ٹولز استعمال کرتے ہوئے کریکنگ کرتے ہیں۔ اِن میں سے بیشتر اس بات سے قطعی ناواقف ہوتے ہیں کہ یہ پروگرام کیسے کام کرتے ہیں۔ بس ٹول کو رَن کیا اس کے بعد چائے کی ایک پیالی لی اور کسی کے سسٹم کا بیڑا غرق۔ ان کے لئے لفظ ہیکر کا استعمال برا سمجھا جاتا ہے اس لئے یہ اسکرپٹ کڈیز کہلاتے ہیں۔

چند مشہور بلیک ہیٹ ہیکرز
دئیے گئے بلیک ہیٹ ہیکرزمیں سے بہت سے بعد میں سدھر کر وائٹ ہیٹ ہیکرز بن گئے لیکن ابتدائی زمانے میں انہوں نے کمپیوٹر سیکیورٹی سسٹم پر اپنی دہشت پھیلائے رکھی۔

Mark Zbikowski
اسے اولین کمپیوٹر کریکرز میں سے ایک کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ Zbikowski نے صرف اپنی تفریح طبع کے لیے ویانا اسٹیٹ یونی ورسٹی کے مشی گن ٹرمینل سروس جسے یونیورسٹی آف مشی گن کے مین فریم کمپیوٹر پر بنایا گیا کو کریک کیا۔ اس کے بعد بقول Zbikowski کہ جب اُس نے یونیورسٹی والوں کو یہ سمجھانا چاہا کہ کیسے وہ اپنے سیکیورٹی ہولز ختم کر سکتے ہیں تو یونیورسٹی نے اُسے دھمکی دی کہ اگر اس نے یونیورسٹی کی ملازمت قبول نہ کی تو وہ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ اس پر Zbikowski نے قانونی شکنجے سے بچنے کے لئے یونیورسٹی کی ملازمت قبول کر لی۔بعد میں Zbikowski نے مائیکروسافٹ میں بطور آرکیٹک بھی نوکری کی۔ اس کا شمار مائیکروسافٹ کے اوّلین ملازمین میں ہوتا ہے۔

Jonathan James
اسے کامریڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس نے امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے کئے گئے ایٹمی سرگرمیوں سے متعلق ہزاروں پیغامات کو غیر قانونی طور پر Intercept کیا۔ جس وقت اِسے سزا سُنا کر جیل بھجوایا گیا تو اس کی عمر صرف سولہ سال تھی۔ یہ اب تک کا سب سے کم عمر سائبر کرمنل ہے جسے سزا سُنائی گئی۔

Mark Abene
یہ Phiber Optik بھی کہلاتا تھا۔ نیویارک سے تعلق رکھنے والے اس بلیک ہیٹ ہیکر کے بارے میں مشہور ہے کہ اس نے ہزاروں امریکی نوجوانوں کو ٹیلی کمیو نی کیشن سسٹمز کو کریک کرنے کی طرف راغب کیا۔ یہ Master of Deceptionنامی گروپ کے بانیوں میں سے ایک ہے۔یہ گروپ ٹیلی فون نظام کو کریک کرنے کے حوالے سے بہت مشہور تھا۔ اس کے ممبران DEC سرورز کو کریک کرنے میں مہارت رکھتے تھے۔

Markus Hess
اسکا تعلق مغربی جرمنی سے ہے۔ اس نے امریکہ کی ملٹری ویب سائٹس سے بہت سی معلومات چرا کر سابقہ سویت یونین کی کمیٹی فار اسٹیٹ سیکیورٹی کو فراہم کیں۔اسے عالمی جاسوس کا درجہ بھی حاصل رہا ہے۔

Adrian Lamo
Lamo کو 2003ء میں گرفتار کرلیا گیا۔ اس پر الزام تھا کہ اس نے حیرت انگیز طور پر مائیکروسافٹ، نیویارک ٹائمز، ایم ایس آئی ورلڈکوم، ایس بی سی اور یاہو! کے سسٹمز تک رسائی حاصل کی۔ اس کے ہیکنگ کرنے کے طریقے کافی متنازعہ تھے۔ اصل میں Lamoکو شہرت حاصل کرنے کا بہت شوق تھا اور یہی شوق اس کی گرفتاری کا باعث بن گیا۔

Vladimir Levin
اس ماہر روسی ریاضی دان نے ایک گینگ کی سربراہی کرتے ہوئے سٹی بینک کے کمپیوٹر سسٹم میں مداخلت کرتے ہوئے تقریباً دس ملین ڈالرز چوری کرلئے۔ لیون کا استعمال کیا ہوا طریقہ کار آج تک نا معلوم ہے۔ سیکیورٹی ایجنسی نے لیون سے جو پوچھ گچھ کی تھی وہ بھی پوشیدہ رکھی گئی ہے۔ ہیکرز کے ایک مشہور گروپ کے مطابق لیون تکنیکی طور پر اس قابل نہیں تھا کہ سٹی بینک کے نیٹ ورک میں بغیر لاگ اِن ہوئے داخل ہوسکتا۔ اس نے سٹی بینک کے کسی اہلکار سے یہ معلومات صرف سو ڈالر دے کر حاصل کی تھیں۔

Kevin Mitnick
Kevin Mitnick کریکنگ کی مختلف سرگرمیوں کی وجہ سے ایک عرصے تک جیل میں رہا۔ اس کی ضمانت تک منظور نہیں کی گئی۔ اس پر امریکی حساس کمپیوٹر سسٹم کو ہیک کرنے کا الزام تھا۔ جیل سے رہائی کے بعد کیون نے اپنی چند ویب سائٹس بھی تیار کیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی ویب سائٹس کو 20 اگست 2006 ءکو پاکستانی ہیکرز کے ایک گروپ نے ڈی فیس کردیا۔ کئی گھنٹوں تک کیون کی ویب سائٹس پر اس کے خلاف گالیوں بھرے پیغام نظر آتے رہے۔

Robert Tappan Morris
1988ءمیں کیمل یونیورسٹی میں گریجویشن کرتے ہوئے اس نے پہلا کمپیوٹر ورم بنایا جو مورس کہلایا۔ اس ورم نے بڑی تعداد میں کمپیوٹرز کو متاثر اور لاکھوں ڈالرز کا نقصان کیا۔اس نے بعد میں ایک کمپنی Viaweb بھی کھولی جسے بعد میں یاہو! نے خرید لیا۔

Nahshon Even-Chaim
یہ Phoenixکے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ آسٹریلوی ہیکنگ گروپ The Realm کا مرکزی رکن تھا۔ 1980ءکی دہائی میں انہوں نے امریکہ کے دفاعی اور ایٹمی تحقیقاتی کمپیوٹر سسٹم پر حملہ کیا۔ اس گروپ کو 1990ء میں آسٹریلین فیڈرل پولیس نے گرفتار کیا۔ اس کی ایک وجہ شہرت ناسا کے کمپیوٹرز تک رسائی بھی ہے۔

David L Smith
1999ءمیں اسمتھ نے Melissa Worm بنایا جس کی وجہ سے مجموعی طور پر تقریباً اسی ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔ اسمتھ کو چالیس سال کی سزا ہوئی جو کہ بعد میں کم ہوتے ہوتے بیس ماہ ہو گئی۔ اب وہ FBI کے لیے کام کر رہا ہے۔اس کی گرفتاری میں ایک اور ہیکر جوناتھن جیمز جس کا ذکر ہم نے پہلے کیا تھا، نے ایف بی آئی کی مدد کی۔ ILOVEU وائرس کے خالق کی گرفتاری بھی جوناتھن جیمز کی مدد سے کی گئی۔

وائیٹ ہیٹ (White Hat)
وائٹ ہیٹ ہیکرز کو بااخلاق ہیکرز بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کسی سرور یا نیٹ ورک میں داخل ہو کر اس کے مالکان کو اس سرور یا نیٹ ورک کے سیکیورٹی ہولز کے بارے میں بتاتے ہیں یا ان سیکیورٹی ہولز کو دور کرتے ہیں۔ ان کی یہ تمام کوششیں سیکیورٹی کو محفوظ بنانے کے لیے ہوتی ہیں۔ ان میں سے اکثر کمپیوٹر سیکیورٹی کمپنیوں کے ملازمین ہوتے ہیں۔ انہیں اسنیکرز (sneakers) بھی کہتے ہیں اور ان کے گروپ کو اکثر ٹائیگر ٹیم کہا جاتا ہے۔
وائٹ ہیٹ ہیکرز اور بلیک ہیٹ ہیکرز میں بنیادی طور پر یہ فرق ہوتا ہے کہ وائٹ ہیکرز کے مطابق وہ ہیکر کی اخلاقیات پر نظر رکھتے ہیں۔بلیک ہیٹ ہیکرز کی طرح وہ سیکیورٹی سسٹم کی تمام تفصیلات کو اچھی طرح سے جانتے ہیں اورضرورت پڑنے پر کسی بھی مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں۔بنیادی طور پر وائٹ ہیٹ ہیکرز کا مقصد سسٹم کو محفوظ بنانا ہوتا ہے جبکہ اس کے بر عکس بلیک ہیٹ ہیکر کا مقصد سسٹم کی سیکیورٹی کو ختم کرنا۔لیکن بات جب اپنے سسٹم کی ہو تو بلیک ہیٹ ہیکرز بھی اسے محفوظ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔
مائیکروسافٹ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کرپٹوگرافی سے متعلق لائبریریز کے ساتھ فروخت کیا جاتا ہے۔ لیکن جب یہ آپریٹنگ سسٹم امریکہ سے باہر فروخت کیا جاتا ہے یہ لائبریریز کسی کام کی نہیں رہتیں کیونکہ آپریٹنگ سسٹم ان کو لوڈ کرنے سے انکار کردیتا ہے۔ امریکہ سے باہر یہ آپریٹنگ سسٹم صرف ایسی لائبریریز کو لوڈ کرتاہے جو مائیکروسافٹ نے signed کی ہوں اور مائیکروسافٹ اس بات کی پابند ہے کہ بیرون ملک کسی بھی لائبریری کو signed کرنے سے پہلے وہ امریکی حکومت سے اس بات کی اجازت لے۔ اس پابندی کی وجہ سے امریکی حکومت نے کرپٹوگرافی کے اعلیٰ معیارات کو خود تک محدود کررکھا ہے۔ لیکن امریکہ سے باہر موجود ہیکرز نے مائیکروسافٹ ونڈوز کے بی ٹا ورژنز کے باریک بینی سے معائنے کے بعد ایک ایسا طریقہ دریافت کرلیا ہے جو ونڈوز کو ایسی تمام لائبریریز کو لوڈ کرنے پر مجبور کردیتا ہے جو مائیکروسافٹ نے signed نہیں کی ہیں۔
بظاہر یہ ایک بری حرکت محسوس ہوتی ہے مگر اکثر ہیکر کمیونٹیز اسے وائٹ ہیکنگ کہتی ہیں کیونکہ اس طرح کرپٹو گرافی امریکہ اور اس کی عوام تک محدود رہنے کے بجائے دنیابھر میں پھیل سکے گی۔
موجودہ دور میں سرچ انجن بھی بلیک ہیٹ اور وائٹ ہیٹ کاکردار ادا کررہے ہیں۔ سرچ انجن میں بلیک ہیٹ طریقہ واردات کو spamdexing کہا جاتا ہے۔ اس میں سرچ کیے گئے نتائج کو مخصوص ویب سائٹس پر ری ڈائریکٹ کر دیا جاتاہے۔

چند نامور وائٹ ہیٹ ہیکرز
Fyodor
فیوڈور ایک مشہور و معروف سیکیورٹی ٹول Nmap کا خالق ہیں۔ یہ سافٹ ویئر نیٹ ورک اسکیننگ کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے اور ہیکرز کا اہم ترین ٹول مانا جاتا ہے۔ فیوڈور نے این میپ سیکیورٹی اسکینر کو مفاد عامہ کی خاطر اوپن سورس کررکھا ہے۔
ساتھ ہی فیوڈورایک ہیکنگ ناول How to Own a Continentکے شریک مصنف اور مشہور زمانہ ہنی پاٹ پروجیکٹ کے بانی رکن ہیں
Reply With Quote
The Following 2 Users Say Thank You to Hamaad Noor For This Useful Post:
Hania Zia (18th November 2015), Sabih Tariq (21st November 2015)
  #2  
Old 18th November 2015, 05:33 PM
The thunder's Avatar
Advance Member

Awards Showcase

 
Last Online: 29th November 2016 05:45 PM
Join Date: 29 Sep 2014
Location: in AIR
Age: 22
Gender: Male
Threads: 171
Posts: 1,830
Points: 139,113, Level: 100
Points: 139,113, Level: 100 Points: 139,113, Level: 100 Points: 139,113, Level: 100
Activity: 9.1%
Activity: 9.1% Activity: 9.1% Activity: 9.1%
Thanks: 123
Thanked 326 Times in 233 Posts
My Mood: Fine
Rep Power: 4
The thunder is on a distinguished road
Default

bhut achi Sharing
__________________
Now i'm In The Air
Reply With Quote
  #3  
Old 18th November 2015, 08:21 PM
*Mehtab Ali*'s Avatar
Advance Member

Awards Showcase

 
Join Date: 11 Jun 2014
Location: آپ کی خیالوں میں
Gender: Male
Threads: 621
Posts: 8,263
Points: 58,093, Level: 100
Points: 58,093, Level: 100 Points: 58,093, Level: 100 Points: 58,093, Level: 100
Activity: 0%
Activity: 0% Activity: 0% Activity: 0%
Thanks: 1,427
Thanked 1,654 Times in 1,156 Posts
My Mood: Sad
Rep Power: 11
*Mehtab Ali* is on a distinguished road
Default

لاجواب شیئرنگ
Hania Zia likes this.
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to *Mehtab Ali* For This Useful Post:
Hamaad Noor (18th November 2015)
  #4  
Old 2nd January 2016, 12:37 PM
Newest Member
 
Last Online: 1st February 2016 08:13 AM
Join Date: 1 Jul 2014
Age: 20
Gender: Male
Threads: 0
Posts: 1
Points: 1,744, Level: 24
Points: 1,744, Level: 24 Points: 1,744, Level: 24 Points: 1,744, Level: 24
Activity: 0%
Activity: 0% Activity: 0% Activity: 0%
Thanks: 0
Thanked 0 Times in 0 Posts
Rep Power: 0
YasirSiyal is on a distinguished road
Default

La jawad sharing bhai g
Reply With Quote
  #5  
Old 22nd May 2016, 04:12 PM
Newest Member
 
Last Online: 6th June 2016 05:13 AM
Join Date: 18 May 2016
Age: 23
Gender: Female
Threads: 0
Posts: 8
Points: 73, Level: 1
Points: 73, Level: 1 Points: 73, Level: 1 Points: 73, Level: 1
Activity: 9.3%
Activity: 9.3% Activity: 9.3% Activity: 9.3%
Thanks: 0
Thanked 1 Time in 1 Post
Rep Power: 0
Emma Santiag is on a distinguished road
Default

There are three types of hackers which are as follows:

White hat hackers: Also known as Computer Security experts, they hack in a personal or legal environment. Usually they do this as a hobby, for fun, or as a profession. They may not always actually 'Hack'; often times in a professional environment they simply study existing hacking methods and attempt to combat them.
Black hat hackers: These are the type of people you usually think of when you use the term 'Hacker'. They hack either for fun or for personal gain. They typically don't stay within legal boundaries, hacking into websites and computers illegally.
Grey hat hackers: As the name implies, they're somewhere between Black hat and White hat. It's very hard to define a Grey hat hacker, as they're all different, but most of the time they are people who simply know how to hack, and decide whether or not to stray from legal boundaries on a case-by-case basis.
Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
hackers, types


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools Search this Thread
Search this Thread:

Advanced Search
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Brand New Modification For Powerful Networks And For All Types Mobiles KHAN_1214 All Networks Free Internet 16 2nd July 2015 04:54 PM
Wah wah wah Ufone Free Internet For All Types Of Model Muhammad Arslan K All Networks Free Internet 34 28th February 2015 09:32 AM
Some Basic CMD Commands that Hackers Use To Access Free Wifi Internet Hotspot CuteVampire Tips and Tricks 10 29th December 2014 10:01 PM


All times are GMT +5. The time now is 08:26 PM.



Copyright © 2013 - 2016, ITBunyad, All rights reserved.
Copy/Pasted Material is not allowed here, If we found that, It will be deleted immediately by our Staff, Thanks.