Pakistani Urdu Forum For Free IT Education - ITBunyad.com
 

Go Back   Pakistani Urdu Forum For Free IT Education - ITBunyad.com > Mobile Ki Bunyad > Apple iPhone & Blackberry Zone


Apple iPhone & Blackberry Zone This Section is for Apple iPhone, iPad, iPod sharing iPhone 4S, Phone 5S, iPhone 6S(New) Products and also for Blackberry Products..

User Tag List
*UMAR*, Abubaker304, Dil Khan Silent, M-Usama, Manahil007, Mitchell-Starc, Muhammad7861, Naveed

Thread Title
تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کئے بغیر آئی فون ک

Reply
 
LinkBack Thread Tools Search this Thread Display Modes
  #1  
Old 7th April 2017, 07:29 AM
MAziz's Avatar

~ITbunyad Lover


Awards Showcase

 
Last Online: Today 03:36 AM
Join Date: 2 Jul 2016
Location: ITBunyad
Age: 21
Gender: Male
Threads: 470
Posts: 2,588
Points: 264,654, Level: 100
Points: 264,654, Level: 100 Points: 264,654, Level: 100 Points: 264,654, Level: 100
Activity: 20.0%
Activity: 20.0% Activity: 20.0% Activity: 20.0%
Thanks: 1,327
Thanked 835 Times in 601 Posts
My Mood: Angelic
Rep Power: 3
MAziz is on a distinguished road
Thread Starter
new-new تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کئے بغیر آئی فون ک

السلام علیکم
آئی فون کی میموری فل ہونے پر سامنے آنے والا پیغام دیکھ کر انتہائی کوفت ہوتی ہے اور انسان مزید تصاویر اور فوٹو بنانے سے بھی قاصر ہو جاتا ہے۔
ایسا ہونے پر زیادہ تر لوگ سٹوریج خالی کرنے کیلئے تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرتے ہیں اور ایسا کرنے پر دکھ بھی پہنچتا ہے کیونکہ یہ فیصلہ کرنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے کہ کون سی تصاویر رکھی جائیں اور کون سی ڈیلیٹ کی جائیں۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہاں آپ کو چند ایسے طریقے بتائے جارہے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے آپ زیادہ نہیں تو 2 سے 3 جی بی سٹوریج فری کر سکتے ہیں اور اس کیلئے آپ کو قیمتی تصاویر یا ویڈیوز وغیرہ ڈیلیٹ بھی نہیں کرنا پڑیں گی۔ ذیل میں بتائے گئے طریقوں میں سے چوتھا طریقہ ایسا ہے جس کے بارے میں آپ کو کوئی بھی نہیں بتائے گا اور اس پر عمل کرنے سے آپ یقینا خالی سٹوریج حاصل کر سکیں گے۔


۔۔۔استعمال میں نہ آنے والی ایپلی کیشنز ڈیلیٹ کر دیں۔۔۔

سیٹنگز میں جائیں اور مینیج سٹوریج پر کلک کریں، یہاں آپ کو فون میں انسٹال تمام ایپلی کیشنز کی فہرست مل جائے گی اور یہ بھی لکھا ہو گا کہ کون سی ایپلی کیشن نے کتنی جگہ لے رکھی ہے، بس ان ایپلی کیشنز کو ڈیلیٹ کر دیں جنہیں آپ استعمال ہی نہیں کرتے۔

۔۔۔ فون کی کیش میموری خالی کریں۔۔۔

ایسا کرنا بھی بالکل آسان ہے۔ سیٹنگز میں جا کر سفاری پر کلک کریں اور کلیئر ہسٹری اور ویب سائٹ ڈیٹا پر کلک کر دیں، ایسا کرنے سے تمام غیر ضروری ڈیٹا ڈیلیٹ ہو جائے گا۔

۔۔۔پرانے پیغامات ڈیلیٹ کر دیں۔۔۔

آپ کو پرانے پیغامات رکھنے کی واقعی میں بالکل بھی ضرورت نہیں ہے اور آئی فون خودکار طریقے سے بھی پیغامات ڈیلیٹ کر سکتا ہے۔ سیٹنگز میں جائیں اور میسیجز پر کلک کریں اور یہاں جا کر ٹائم پیریڈ سیٹ کر دیں کہ آپ کتنی دیر تک پرانے پیغامات اپنے فون میں رکھنا چاہتے ہیں۔


۔۔۔آئی ٹیونز سے بڑے سائز کی فلم رینٹ پر لینے کی کوشش کریں۔۔۔

یہ طریقہ انتہائی عجیب مگر بہت ہی کارآمد ہے اور اس پر عمل کرنے سے آپ 2 سے 3 جی بی سٹوریج خالی کر سکتے ہیں۔ آئی ٹیونز میں جائیں اور کوئی ایسی فلم تلاش کریں جس کا فائل سائز موبائل کی خالی سٹوریج سے زیادہ ہو، یعنی اگر آپ کے موبائل میں ایک جی بی سٹوریج خالی ہے تو کوئی 2 جی بی سائز والی فلم ڈھونڈ لیں۔
اب رینٹ کے بٹن پر کلک کریں جس کے کچھ ہی دیر بعد سکرین پر ایک پیغام نمودار ہو گا جس میں سٹوریج کم ہونے کے بارے میں بتایا جائے گا اور ساتھ ہی سیٹنگز میں جانے کا بھی کہا جائے گا۔


سیٹنگز کے بٹن پر کلک کرنے پر آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ کیسے جادوئی طریقے سے آپ کے موبائل کی کچھ سٹوریج خالی ہو جائے گی (قوی امکان یہی ہے کہ ایسا کرنے سے آئی فون میں موجود ایپلی کیشنز کا غیر ضروری مواد ڈیلیٹ ہوتا ہے تاکہ فلم ڈاﺅن لوڈ ہو سکے)
اسی طریقہ کار کو 4 سے پانچ مرتبہ دہرانے پر آپ کو 2 سے 3 جی بی فری سٹوریج مل جائے گی ۔ یہاں یہ مت پوچھیں کہ یہ کیسے کام کرتی ہے اور ایسا کیسے ہو جاتا ہے مگر یقین کریں کہ آپ کا قیمتی ڈیٹا بالکل محفوظ رہے گا اور خالی سٹوریج بھی مل جائے گی۔


۔۔۔ایچ ڈی آر فوٹوز۔۔۔

تصاویر کا ہائی ڈائنامک رینج (ایچ ڈی آر ) ورژن رنگوں کو زیادہ تفصیل کے ساتھ پیش کرتا ہے لیکن اگر آپ نے "keep Normal Photos" کی آپشن بھی آن کر رکھی ہے تو اس صورت میں ایک ہی تصویر دو مرتبہ سیو ہوتی ہے، ایک ایچ ڈی آر کے ساتھ اور ایک عام تصویر، لہٰذا فون میں ایک ہی تصویر رکھیں اور ایچ ڈی آر فوٹو ایڈیٹ کرنے کے بعد ڈیلیٹ کر دیں یا کسی کمپیوٹر وغیرہ میں محفوظ کر لیں۔

۔۔۔آٹومیٹک اپ ڈیٹس بند کر دیں۔۔۔

سیکیورٹی وجوہات کی بناءپر ایپلی کیشنز اور آئی او ایس کو اپ ڈیٹ رکھنا بہت ضروری ہے لیکن اگر یہ آٹومیٹک اپ ڈیٹ موڈ پر ہو تو آپ کے علم میں آئے بغیر ہی سٹوریج فل ہوتی رہتی ہے اور بہت زیادہ غیر ضروری ڈیٹا جمع ہو جاتا ہے، لہٰذا آٹومیٹک اپ ڈیٹس کو بند کر دیں۔
__________________
میرےبچپن کےدن کیاخوب تھے اقبال
بےنمازی بھی تھابے گناہ بھی
Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
آئی, اور, بغیر, فون, کئے, ک, کی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools Search this Thread
Search this Thread:

Advanced Search
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
آپ کی تصویر سے بھی بائیومیٹرک ڈیٹا چوری ہو  MAziz News & Updates 1 24th February 2017 03:37 PM
آئی ٹی بنیاد کو میری طرف سے ایک لوگو تحفہ IMRAN TAHIR Designer Stuff 11 12th August 2016 01:24 PM
فیس بک پر ویڈیو اور تصاویر شیرنگ کیلئے اب ن IQBAL HASSAN General Knowledge 4 9th October 2014 10:46 PM
یو ٹیوب سے ڈاؤن لوڈنگ کریں بغیر سافٹ وئیر ک Muhammad Arslan K General Mobile Discussion 25 13th May 2014 02:34 PM


All times are GMT +5. The time now is 05:08 PM.



Copyright © 2013 - 2016, ITBunyad, All rights reserved.
Copy/Pasted Material is not allowed here, If we found that, It will be deleted immediately by our Staff, Thanks.