السلام علیکم

دوستو جیسا کہ آپ کو ہر سیکشنز کے رولز کا پتہ ھے اس طرح اس سیکشن کے بھی اپنے رولز ہیں جن کا مقصد ممبر کو جلد سے جلد معلومات مل سکے آپ کی آسانی کے لیے یہاں پر ہر قسم کے سیکشن بنائے گئے ہیں جنرل موبائل ڈیسکشن میں ہر موبائل کے لیے علیحدہ علیحدہ سیکشن بنے ھوئے ہیں تاکہ تمام ممبرز آسانی سے اپنی مطلوبہ چیز یا معلومات حاصل کر سکیں توچند ایک رولز کو فالو کریں اور آئی ٹی بی کے مزے لیں

رولز یہ ہیں

جنرل موبائل ڈسکشن میں ایسے تھریڈ بنائیں جس میں باقی تمام ممبرز کے لیے کچھ نیا یا دوسرے بھائیوں کے لیے کچھ انفارمیشن ہو اور کوشش کریں کہ جب آپ ریپلے کریں تو ان میں اپنے کسی مسائل کا نہ پوچھیں اگر آپ کو کوئی مسئلہ درپیش ھو تو آپ موبائل پرابلم ہارڈوئیر اورسافٹ وئیر زون میں پوچھ سکتے ہیں

یہاں پر بلا گز لنک الاؤ نہی ہے لہذا آپ یہاں پر بلاگز کا لنک نہی دے سکتے اگر آپ کسی اور کو دیکھیں کہ اس نے لنک دیا ہے تو آپ اس کے بارے میں ہمیں یعنی ٹیم کو انفارم کریں پھر ٹیم اس پر کاروائی کرے گی

ہلیپ زون میں جب آپ کوئی تھریڈ بنائیں تو تفصیل سے بنائیں تا کہ ممبرز کو پڑھنے میں آسانی ھو اور وہ جلد از جلد آپ کی مدد کر سکیں

آپ کوشش کریں کہ یہاں پر اردو میں تھریڈز بنائیں تاکہ ممبرز آسانی سے پڑھ اور سمجھ سکیں

کسی اور فارم کا لنک دینا الاؤ نہی جس نے ایسا کیا تو اسے بین بھی کیا جاسکتا ھے

جب آپ ہلیپ زون میں تھریڈ بناتے ہیں اور آپ کی پرابلم سالو ہو جاتی ھے تو آپ خود کہہ دیں میری پرابلم سالو ھو گئی ھے تھریڈ بند کر دیں

آپ جب ہیلپ ذون میں تھریڈ بناتے ہیں تو آپ خود بھی وہاں پر جواب دیا کریں اگر آپ نے ایک مہینے تک جواب نہی دیا تو ٹیم سمجھے گئی کہ آپ کی پرابلم حل ہو گئی ھے اسے کلوز کر دیا جائے گا

ہر تھریڈ اس کے مناسب سیکشن میں پوسٹ کریں

فارم میں کسی جگہ کسی کو بھی اپنا ای میل نہ دیں اور نہ ہی موبائل نمبر اس کی اجازت بلکل نہی ھے ہاں آپ کی پراگریس اچھی ھوئی اور آپ کو ٹیم میں شامل کر لیا جائے تو اگر مینجمنٹ آپ سے آپ کا نمبر مانگے تو آپ تب دیں ان کو نمبر اور کسی کو نہی دیں اپنا نمبر

اپنے تھریڈز کا اچھا سا ٹائٹل دیں تاکہ ممبرز کو مطلوبہ معلومات جلد ار جلد اور آسانی سے مل سکے اور آپ کو بھی اچھا رسپانس مل سکے

اگر ایسی کوئی تھریڈ جو آپ کو رولز کے خلاف لگے یا صیح نہ ھو تو آپ اس کی رپوٹ کریں نہی تو آپ موبائل ایکسپرٹ کو پی ایم کریں

دوسرے سیکشنز کی طرح یہاں پر بھی آپ کاپی پیسٹ تھریڈ نہ بنائیں ہاں اگر آپ کو کہیں اور سے کچھ انفارمیشن ملتی ھے تو آپ اپنے لفظوں میں اسے یہاں پر پوسٹ کریں

آپ کوشش کریں کہ آپ سافٹ وئیر یہی سے اپلوڈ کریں اگر سائز کا مسئلہ ھو تو ایسی جگہ سے اپلوڈنگ کریں جہاں سے ڈاؤن لوڈنگ آسان ھو اور لنک آپ ٹیکسٹ کے اندر دیا کریں اگر آپ کو ٹیکسٹ دینا نہی آتا تو آپ یہاں سے سیکھ لیں


:Clik here:

مجھے امید ھے کہ آپ رولز کو فالو کرتے ہوئے اس سیکشن کو اس قدر اچھا بنائیں گئیں کہ ہر کوئی آپ کی تعریف کرے گا

اللہ حافظ

منجانب:آئی ٹی بی ٹیم