User Tag List

Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Dislikes Dislikes:  0
Results 1 to 5 of 5

Thread: کائنات کا پھیلاؤ

  1. #1
    Join Date
    11 Sep 2014
    Location
    D.I.Khan
    Age
    26
    Posts
    4,346
    Points
    83,549
    Level
    100
    Points: 83,549, Level: 100
    Level completed: 0%, Points required for next Level: 0
    Overall activity: 4.3%
    Thanks
    1
    Thanked 1 Time in 1 Post
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)
    Rep Power
    8

    Default کائنات کا پھیلاؤ

    ماؤنٹ ولسن کی رصدگاہ واقع کیلی فورنیا میں 1929ء میں امریکی ماہر فلکیات ایڈون ہبل نے فلکیات کی تاریخ میں ایک عظیم دریافت کی۔ جس وقت وہ ایک بڑی دوربین کے ذریعے ستاروں کا مشاہدہ کررہا تھا، اس نے دیکھا کہ ان سے نکلنے والی روشنی، طیف (Spectrum) کے سرخ سرے میں منتقل ہورہی ہے اور جو ستارہ زمین سے جتنا دُور ہے، یہ منتقلی اتنی ہی نمایاں ہے۔ سائنس کی دنیا میں یہ ایک تہلکہ خیز دریافت تھی، کیونکہ طبیعیات کے مسلمہ اصولوں کے مطابق اگر کسی روشنی کا طیف (Spectrum) نقطہ مشاہدہ (پوائنٹ آف آبزرویشن) کی جانب سفر کررہا ہو تو وہ بنفشی رنگ میں تبدیل ہوجائے گا، جبکہ روشنی کا یہ طیف نقطۂ مشاہدہ سے دور ہورہا ہو تو اس کی روشنی سرخ ہوجائے گی۔ ہبل نے اپنے مشاہدات میں دیکھا کہ روشنی سرخ ہوگئی۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ستارے ہم سے مسلسل دُور ہوتے جارہے ہیں۔
    اس سے پہلے ہبل نے ایک اور اہم دریافت کی تھی۔ اس نے دیکھا کہ ستارے اور کہکشائیں نہ صرف ہم سے بلکہ ایک دوسرے سے بھی دُور ہوتے جارہے ہیں۔ اس مشاہدے سے کہ جہاں ہر شے دوسری شے سے دُور ہو رہی ہے، صرف یہی نتیجہ نکالا جاسکتا ہے کہ کائنات مستقل پھیل رہی ہے۔
    اس بات کو مزید اچھی طرح سمجھنے کے لیے آپ پھولتے غبارے کی سطح کا تصور کیجئے۔ بالکل اسی طرح جیسے پھولتے ہوئے غبارے کی سطح کے نقطے (پوائنٹس) ایک دوسرے سے دُور ہوتے چلے جاتے ہیں، بالکل اسی طرح پھیلتی ہوئی کائنات میں خلا میں موجود اجسام (ستارے، سیارے وغیرہ) ایک دوسرے سے دُور ہورہے ہیں۔
    نظری طور پر تو یہ بات اس سے پہلے ہی دریافت کی جاچکی تھی۔ چنانچہ معروف سائنس داں البرٹ آئن سٹائن نے یہ بات نظری طور پر ثابت کی تھی کہ کائنات ساکن (Static) نہیں ہوسکتی۔ تاہم اس نے اپنے نظرئیے کا پرچار نہیں کیا، کیونکہ اس وقت ساکن کائنات کا نمونہ (Static Universe Model) وسیع پیمانے پر تسلیم کیا جاتا تھا۔ بعد میں اس بات کو ہبل کے مشاہدات نے ثابت کردیا کہ کائنات پھیل رہی ہے۔
    لیکن کائنات کی تخلیق کے سلسلے میں کائنات کے پھیلاؤ کی کیا حیثیت ہے؟ کائنات کے پھیلاؤ کو ہم اگر پہلے کے وقت میں دیکھیں تو یہ ثابت ہوگا کہ کائنات ایک واحد نقطے (سنگل پوائنٹ) سے وجود میں آئی ہے۔ تخمینہ جات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ اس واحد نقطے (جس میں تمام کائنات کا مادہ سمایا ہوا ہوگا) کا حجم صفر اور کثافت لامتناہی (Infinite) ہوگی۔ چنانچہ ایک دھماکے کے بعد اس کائنات کا آغاز صفر حجم (زیرو والیم) سے ہوا ہوگا۔ یہ عظیم دھماکا جس سے کائنات کا آغاز ہوا، ایک نظرئیے کے طور پر بگ بینگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
    صفر حجم ایک نظری وضاحت ہے جس کے ذریعے سائنس کسی شے کے عدم وجود کو ثابت کرتی ہے جو انسانی فہم سے ماورا ہے، لہٰذا ایک نقطے کو صفر حجم تسلیم کرکے ہی بات واضح کی جاسکتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ صفر حجم والے ایک نقطے کا مطلب اس کا عدم وجود ہے۔ گویا کائنات عدم سے وجود میں آئی ہے۔ بہ الفاظ دیگر یہ تخلیق کی گئی ہے۔
    بگ بینگ نظریہ بیان کرتا ہے کہ ابتدا میں تمام اجسام ایک ٹکڑا تھے اور پھر یہ علیحدہ علیحدہ ہوئے۔ وہ حقیقت جسے بگ بینگ نظرئیے نے ظاہر کیا، قرآن پاک میں 14 صدی پہلے واضح کردیا گیا کہ جب لوگوں کے پاس کائنات کے بارے میں بہت ہی محدود معلومات تھیں:
    کیا ان کافروں کو یہ معلوم نہیں ہوا کہ آسمان اور زمین (پہلے) بند تھے۔ پھر ہم نے دونوں کو (اپنی قدرت سے) کھول دیا اور ہم نے (بارش کے) پانی سے ہر جان دار چیز کو بنایا ہے۔ کیا (ان باتوں کو سن کر) بھی ایمان نہیں لاتے۔ (سورۃ الانبیاء۔30)
    جیسا کہ درج بالا آیت میں بیان کیا گیا، کائنات کی ہر شے حتیٰ کہ آسمان اور زمین کی تخلیق بھی، ایک عظیم دھماکے کے نتیجے میں ایک واحد نقطے سے کی گئی اور موجودہ کائنات کو ایک دوسرے سے الگ کرکے مخصوص شکل دی گئی۔
    جب ہم آیت میں درج بیان اور بگ بینگ نظرئیے کا موازنہ کرتے ہیں تو دونوں ایک دوسرے سے مکمل ہم آہنگ نظر آتے ہیں۔ تاہم بگ بینگ نظریہ بیسویں صدی میں ایک سائنسی نظرئیے کے طور پر سامنے آیا۔
    کائنات کا پھیلاؤ اس قرآنی دعوے کا ایک اہم ثبوت ہے جس کے مطابق کائنات عدم سے وجود میں لائی گئی۔ اگرچہ سائنس نے بیسویں دی میں جاکر اس حقیقت پرسے پردہ اُٹھایا، مگر اللہ نے قرآن پاک میں 1400 پہلے اس حقیقت کو بیان فرما دیا، اور ہم نے آسمانوں کو (اپنی) قدرت سے بنایا اور ہم وسیع القدرت ہیں۔ (سورۃ الذاریات:47)
    http://i.imgur.com/IPBhLHY.png

  2. #2
    Join Date
    24 Sep 2015
    Posts
    942
    Points
    14,447
    Level
    77
    Points: 14,447, Level: 77
    Level completed: 99%, Points required for next Level: 3
    Overall activity: 2.6%
    Thanks
    0
    Thanked 0 Times in 0 Posts
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)
    Rep Power
    2

    Default

    بهت عمده اسلم بها ئى

  3. #3
    Join Date
    11 Jun 2014
    Location
    آپ کی دل میں
    Posts
    9,098
    Points
    41,441
    Level
    1
    Points: 41,441, Level: 1
    Level completed: 99%, Points required for next Level: 0
    Overall activity: 99.9%
    Thanks
    8
    Thanked 18 Times in 18 Posts
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    Rep Power
    10

    Default

    بہت ہی پیاری شئیرنگ

  4. #4
    Join Date
    21 Sep 2013
    Location
    IslamaBad
    Posts
    17,066
    Points
    252,568
    Level
    1
    Points: 252,568, Level: 1
    Level completed: 99%, Points required for next Level: 0
    Overall activity: 100.0%
    Thanks
    0
    Thanked 0 Times in 0 Posts
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)
    Rep Power
    10

    Default

    بہت اچھی انفارمیشن دی ہے بھائی
    شئیر کرنے کے لئے شکریہ

  5. #5
    Join Date
    22 Dec 2014
    Posts
    546
    Points
    34,934
    Level
    100
    Points: 34,934, Level: 100
    Level completed: 0%, Points required for next Level: 0
    Overall activity: 22.2%
    Thanks
    0
    Thanked 0 Times in 0 Posts
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Rep Power
    3

    Default

    Nice sharing

Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

Similar Threads

  1. کوئی نئی چوٹ پِھر سے کھاؤ! اداس لوگو
    By Silent_Love in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 8
    Last Post: 11th October 2015, 03:23 PM
  2. Replies: 15
    Last Post: 2nd July 2015, 10:32 AM
  3. Replies: 8
    Last Post: 19th December 2014, 09:43 PM
  4. خاتون کے ہاں چھپکلی کی پیدائش
    By IQBAL HASSAN in forum General Knowledge
    Replies: 7
    Last Post: 6th October 2014, 05:23 PM
  5. Replies: 4
    Last Post: 3rd May 2014, 02:24 AM

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •