User Tag List

Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Dislikes Dislikes:  0
Results 1 to 6 of 6

Thread: گوگل پر سرچ کرنے کے 10 ایسے طریقے جن سے96 فیصد ل

  1. #1
    Join Date
    2 Jul 2016
    Location
    ITBunyad
    Age
    21
    Posts
    2,647
    Points
    243,140
    Level
    1
    Points: 243,140, Level: 1
    Level completed: 99%, Points required for next Level: 0
    Overall activity: 0%
    Thanks
    0
    Thanked 0 Times in 0 Posts
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    Rep Power
    10

    Post گوگل پر سرچ کرنے کے 10 ایسے طریقے جن سے96 فیصد ل

    السلام علیکم
    ایڈوانس ٹیکنالوجی کے دور میں ہائی سپیڈانٹرنیٹ کنکشن کےہوتے ہوئے آپ انٹرنیٹ پر کسی بھی قسم کی معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔
    چند منٹوں میں ہی جہاں لذیذ ترین پکوان کی ترکیب جان سکتے ہیں وہیں ہم پیچیدہ علمی موضوعات پر مواد تلاش کر سکتے ہیں۔
    انٹرنیٹ پر سرچنگ کےلیے سب سے اہم پلیٹ فارم گوگل کا ہے۔ اس کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں صارفین کو جلد یا بدیر اپنی مرضی کی معلومات مل جاتی ہیں تاہم چند طریقے ایسے ہیں جس کو اپنا کر صارفین مطلوبہ چیزوں کو منٹوں کی بجائے سیکنڈوں میں تلاش کر سکتے ہیں۔

    ذیل میں اس حوالے سے جو طریقے دئیے گئے ہیں، اُن سے انٹرنیٹ کی اکثریت ناواقف ہے۔ ان طریقوں پر عمل کر کےآپ سرچنگ کا کام بہت آسانی سے کر سکتے ہیں۔

    1۔ دوچیزوں میں سے ایک کی تلاش
    اگر آپ کچھ تلاش کرنا چاہتے ہیں اور آپ کو اچھی طرح سے معلوم نہیں کہ آپ کئی چیزوں میں سے کیا تلاش کرنا چاہتے ہیں تو آپ مختلف الفاظ کے درمیان Or یا مختلف الفاظ کے بیچ ” | “ کا نشان ڈال کر کئی چیزوں میں سے تلاش کر سکتےہیں۔


    2۔ مترادف الفاظ(synonyms) کی تلاش
    گوگل پر کسی بھی موضوع اور اس سے متعلقہ موضوعات بھی سرچ کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے گوگل صارفین کو الفاظ کے ساتھ ٹیلڈا کے نشان ” ~ “ کا اضافہ کرنا پڑتا ہے۔اگر آپ healthy ~food لکھ کر سرچ کریں گے تو گوگل آپ کو صحت مند غذا کے اصول، کھانے کی تراکیب اور صحت مند کھانوں کے آپشن فراہم کرے گا۔


    ویب سائٹ کے اندر سرچ کرنا
    اگر آپ صرف ایک ہی ویب سائٹ کے اندر سے نتائج تلاش کرنا چاہتے ہیں تو آپ سرچ بار میں ویب سائٹ کا ایڈریس سپیس متعلقہ لفظ لکھ کر سرچ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کروم براؤزر کی ایڈریس بار میں بھی ویب سائٹ کے ایڈریس کے بعد ایک سپیس دے کر کوئی بھی لفط لکھ کر سرچ کرنے سے گوگل اس ویب سائٹ میں موجود اس لفظ سے متعلقہ تمام صفحات سامنے لےآئے گا۔


    4۔اسٹیرک کا استعمال کریں
    اگر آپ کسی جملے میں کوئی ایک لفظ بھول جائیں تو اس کی جگہ اسٹیرک کے نشان ”*“ کو استعمال کر کے گوگل کیا جا سکتا ہے۔ مثال کےطور پر urdupoint* تلاش کرنے سے اردو پوائنٹ کے بعد تمام الفاظ سے نتائج ظاہر ہو جائیں گے ۔

    5۔ جب بہت سے الفاظ یاد نہ ہوں
    جب کسی فقرے کے بہت سے الفاظ یاد نہ ہوں تو آپ تب بھی گوگل سے اس فقرے سے متعلق نتائج حاصل کر سکتےہیں۔
    اس کے لیے جہاں آپ کو بہت سے الفاظ بھولے ہیں وہاں پر Around کے بعد بریکٹ میں ممکنہ بھولنے والے الفاظ کی تعداد لکھ کر تلاش کر نا ہوگا۔ مثال کے طور پر I wandered AROUND(4) cloud.تلاش کرنے سے آپ کو I wandered Lonely as a cloud. کا رزلٹ مل جائے گا۔

    6۔ ٹائم فریم کا استعمال
    آپ گوگل پر ایک مخصوص عرصے کے دوران کے نتائج بھی حاصل کر سکتےہیں۔ اگر آپ بیسویں صدی کی سائنسی دریافتوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو ”scientific discoveries 1900…2000“ لکھ کر سرچ کرنا پڑے گا۔


    7۔ ٹائٹل یا یوآر ایل کی تلاش
    کسی بھی مضمون کے عنوان کے بارے میں تلاش کرنے کے لیے آپ کو تلاش کےلفظ سے پہلے بغیر کوئی سپیس دئیے intitle لکھنا پڑے گا۔ اسی طرح کسی یوآرایل میں سرچ کرنے کے لیے آپ کوکسی لفظ سے پہلے بغیر سپیس دئیے ” inurl “لکھنا پڑے گا۔

    8۔ ایک سی ویب سائٹس کی تلاش
    اگر آپ کو انٹرنیٹ کی ایک سائٹ سے اپنا من پسند مواد مل جاتا ہے توآپ اسی طرح کی دوسری ویب سائٹس بھی تلاش کر سکتےہیں۔
    اس کےلیے سرچ بار میں related: لکھ کر ویب سائٹ کا یوآرایل لکھناپڑے گا۔

    9 ۔ مکمل جملہ
    اگر آپ گوگل پر کوئی جملہ تلاش کر تے ہیں تو گوگل اس جملے کے ہر ایک لفظ سے متعلقہ ویب سائٹس دکھاتا ہے ۔ تاہم اگر آپ چاہتے ہیں کہ گوگل صرف وہ ویب سائٹس دکھائے جن میں یہ جملہ ایسے ہی لکھا ہو تو آپ کو وہ جملہ کوٹیشن مارک یعنی ”“ کے درمیان لکھنا پڑے گا۔


    10۔ نتائج میں سے غیر اہم الفاظ نکالیں
    اگر آپ تلاش کے نتائج میں کوئی غیر اہم یا غیر ضروری لفظ نکالنا چاہتے تو بس اس لفظ سے پہلے نفی کا نشان لگا دیجیے ۔
    مثال کے طورپر آپ کتابوں کے بارے میں تلاش کرنا چاہتے ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کو کتابیں فروخت کرنے والی ویب سائٹ نہ دکھائی جائیں تو آپ books –buy لکھ کر تلاش کر سکتےہیں۔ اس سے آپ کو بکس کے ایسے نتائج ملیں گے جن میں buy کا لفظ نہ ہو۔

  2. #2
    Join Date
    1 Mar 2015
    Posts
    75
    Points
    1,696
    Level
    23
    Points: 1,696, Level: 23
    Level completed: 96%, Points required for next Level: 4
    Overall activity: 13.2%
    Thanks
    0
    Thanked 0 Times in 0 Posts
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Rep Power
    3

    Default

    Masha'Allah Great Work Keep it up thanks

  3. #3
    Join Date
    15 Sep 2015
    Location
    moro sindh
    Age
    20
    Posts
    2,125
    Points
    27,019
    Level
    1
    Points: 27,019, Level: 1
    Level completed: 99%, Points required for next Level: 0
    Overall activity: 0%
    Thanks
    0
    Thanked 0 Times in 0 Posts
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Rep Power
    5

    Default


    sharing ki hai
    Last edited by m Riaz; 9th February 2017 at 07:08 AM.

  4. #4
    Join Date
    11 Dec 2015
    Location
    moro sindh Pakistan
    Age
    20
    Posts
    2,560
    Points
    19,086
    Level
    1
    Points: 19,086, Level: 1
    Level completed: 99%, Points required for next Level: 0
    Overall activity: 40.0%
    Thanks
    0
    Thanked 1 Time in 1 Post
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)
    Rep Power
    4

    Default

    thanks for nice sharing
    Ho sake to Rehna sath mere
    Ho bure ya ache Halaat mare
    Zindgi bhar rehna sath mere

  5. #5
    Join Date
    4 Jan 2017
    Age
    29
    Posts
    3
    Points
    351
    Level
    7
    Points: 351, Level: 7
    Level completed: 2%, Points required for next Level: 49
    Overall activity: 0%
    Thanks
    0
    Thanked 0 Times in 0 Posts
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Rep Power
    0

    Default

    shukriya bhai nice sharing hay aaoki

  6. #6
    Join Date
    30 Apr 2015
    Location
    It@Bunyad
    Age
    19
    Posts
    322
    Points
    4,164
    Level
    41
    Points: 4,164, Level: 41
    Level completed: 7%, Points required for next Level: 186
    Overall activity: 13.2%
    Thanks
    0
    Thanked 0 Times in 0 Posts
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    7 Thread(s)
    Rep Power
    3

    Default

    Thanxs For Sharing

Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

Similar Threads

  1. Replies: 6
    Last Post: 24th May 2017, 04:30 AM
  2. Replies: 4
    Last Post: 29th September 2015, 10:48 PM
  3. Replies: 4
    Last Post: 26th April 2015, 08:03 AM
  4. Replies: 5
    Last Post: 7th April 2015, 12:21 AM
  5. سگریٹ نوشی سے گنجے پن کا خطرہ
    By Mohammad Arfat in forum General Knowledge
    Replies: 8
    Last Post: 28th April 2014, 03:06 AM

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •