User Tag List

Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Dislikes Dislikes:  0
Results 1 to 9 of 9

Thread: پرانا فون مت پھینکیں بلکہ مفید استعمال کر®

  1. #1
    Join Date
    2 Jul 2016
    Location
    ITBunyad
    Age
    21
    Posts
    2,647
    Points
    243,140
    Level
    1
    Points: 243,140, Level: 1
    Level completed: 99%, Points required for next Level: 0
    Overall activity: 0%
    Thanks
    0
    Thanked 0 Times in 0 Posts
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    Rep Power
    10

    Default پرانا فون مت پھینکیں بلکہ مفید استعمال کر®

    السلام علیکم
    کہتے ہیں دنیا میں کوئی بھی چیز بے کار نہیں ہوتی۔ بالکل ٹھیک کہتے ہیں اور یہ بات آپ کے پرانے استعمال شدہ فون پر بھی صد فی صد لاگو ہوتی ہے۔ نیا فون، ٹیبلیٹ خرید لینے کے بعد اکثر لوگ پرانے اسمارٹ فون درازوں یا الماریوں میں رکھ کر بھول جاتے ہیں۔ کیا ہی اچھا ہو کہ ہم ان پرانے فون کو بے کار رکھنے کے بجائے مفید کاموں کے لیے استعمال کریں۔ اگر آپ اب بھی نہیں سمجھے تو آئیے ہم آپ کو چند ایسے کام بتاتے ہیں جنہیں آپ پرانے فون سے بہتر طور پر انجام دے سکتے ہیں۔

    الارم
    صبح اٹھنے کے لیے اگر آپ الارم استعمال کرتے ہیں تو پھر پرانے وقتوں کی گھڑی کے بجائے موبائل فون استعمال کیجیے۔ آج کل تو ویسے بھی کئی منفرد ایپس دستیاب ہیں جو آپ کو انتہائی خوبصورت انداز سے صبح کا سلام پیش کرتی ہیں۔ یہ ایپس نہ صرف گنگنانے بلکہ باتیں کرنے کی بھی اہلیت رکھتی ہیں۔


    سیکورٹی کیمرہ
    پرانے فون، ٹیبلٹ یا لیپ ٹاپ کے کیمرے اور وائی فائی سے منسلک ہونے کی سہولت کا فائدہ اٹھا کر اس سے سیکورٹی سسٹم بھی بناسکتے ہیں۔ یوں تو اس کے لیے خصوصی ایپس بالکل مفت دستیاب ہیں لیکن اگر آپ ان تکنیکی پیچیدگیوں میں نہیں پڑنا چاہتے تو صرف اسکائپ اکاؤنٹ سے بھی یہ کام انجام دے سکتے ہیں۔ بس اپنے پرانے فون پر اسکائپ اکاؤنٹ بنائیں اور اسے ہر ویڈیو کال ازخود وصول کرنے کی اجازت دے دیں۔ پھر جب کبھی ضرورت ہو اسکائپ کال ملائیں اور براہ راست دفتر یا گھر میں ہونے والی سرگرمی دیکھیں۔


    میوزک پلیئر
    زیر استعمال فون میں زیادہ دیر تک موسیقی سنتے رہنے سے فون کی بیٹری ختم ہوسکتی ہے اور آپ اپنے اہم کام انجام دینے سے محروم رہ سکتے ہیں۔ اس لیے بہتر ہے کہ موسیقی سننے جیسے مشاغل کے لیے پرانے فون کو استعمال کریں۔ اس میں آپ ایف ایم ریڈیو کی ایپ بھی ڈال سکتے ہیں یا پھر اپنے من پسند گانوں کی فہرست بنا کر حسب ذائقہ لطف اٹھا سکتے ہیں۔


    کار ٹریکر
    اب کسی بھی فون کا سراغ لگانا مشکل کام نہیں رہا اور قانون نافظ کرنے والے ادارے اس پر خاصہ عبور حاصل کرچکے ہیں۔ اسی قابلیت کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنی گاڑی اور دیگر چیزوں کا بھی پتہ لگا سکتے ہیں۔ وہ کیسے؟ وہ ایسے کہ اپنا پرانا فون گاڑی کی ڈگی یا کسی اور خفیہ جگہ لگا دیں اور اسے انٹرنیٹ اور بیٹری سے منسلک کردیں۔ اس کے بعد گاڑی جہاں بھی جائے گی، یہ اسمارٹ فون بھی اس کے ساتھ جائے گا۔ اور یوں آپ باآسانی پتہ لگا سکیں گے کہ گاڑی کب کب کہاں کہاں کا سفر کرچکی ہے۔


    بچوں کا کھلونا
    آج کل دنیا میں ہر آنے والا بچہ سب سے پہلے اسمارٹ فون کی شکل دیکھتا ہے۔ اس میں بچے کا بھلا کیا قصور کہ جب اس نے آنکھ کھولی، کسی چاچے مامے یا پھوپھی خالہ کو فون سے تصویر کھینچتے ہوئے پایا۔ یوں پہلے دن سے ہی اسمارٹ فون سے انسیت شروع ہونے لگتی ہے اور جوں جوں بچے بڑے ہوتے ہیں وہ ان کا بہترین کھلونا بن جاتا ہے۔ والدین کو بھی روتے بچے کو چپ کروانے اور بھوکے بچوں کو بنا نخرے کھانا کھلانے کا طریقہ ہاتھ آگیا ہے تو وہ بھی خوشی خوشی انہیں اسمارٹ فون تھما دیتے ہیں۔ ایسے میں پرانا لیپ ٹاپ، فون یا اسمارٹ فون بچوں کے نام کرنا مفید ہوسکتا ہے بشرطیکہ اس میں صرف انہی کے کام کی چیزیں شامل کی جائیں اور انٹرنیٹ سے منسلک نہ رکھا جائے۔

  2. #2
    Join Date
    11 Jun 2014
    Location
    آپ کی دل میں
    Posts
    9,099
    Points
    41,444
    Level
    1
    Points: 41,444, Level: 1
    Level completed: 99%, Points required for next Level: 0
    Overall activity: 99.9%
    Thanks
    8
    Thanked 18 Times in 18 Posts
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    Rep Power
    10

    Default

    وعلیکم السلام
    نائس شئیرنگ برادر
    ITB Management

  3. #3
    Join Date
    7 Mar 2015
    Location
    Apky Samny
    Posts
    481
    Points
    3,645
    Level
    37
    Points: 3,645, Level: 37
    Level completed: 97%, Points required for next Level: 5
    Overall activity: 50.0%
    Thanks
    0
    Thanked 0 Times in 0 Posts
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Rep Power
    3

    Default

    Bro Nice sharing
    but ap mjhy security apps btain jinka ap ny zikar kia hay Skype k elwa
    Thanks
    WORLD WIDE WORKER

  4. #4
    Join Date
    1 Mar 2015
    Posts
    75
    Points
    1,696
    Level
    23
    Points: 1,696, Level: 23
    Level completed: 96%, Points required for next Level: 4
    Overall activity: 13.2%
    Thanks
    0
    Thanked 0 Times in 0 Posts
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Rep Power
    3

    Default

    nice info but music is haram.
    Anyway thanks

  5. #5
    Join Date
    11 Jan 2016
    Location
    Larkana
    Posts
    903
    Points
    9,089
    Level
    1
    Points: 9,089, Level: 1
    Level completed: 99%, Points required for next Level: 0
    Overall activity: 89.0%
    Thanks
    4
    Thanked 2 Times in 1 Post
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    Rep Power
    10

    Default

    وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ
    ماشاء اللہ بہت ہی مفید اور کار آمد شیئرنگ ہے

    Sent from my SM-J500H using Tapatalk
    ملے گا کیا دلوں میں نفرتیں رکھ کر
    بڑی مختصر سی ہے زندگی مسکرا کے ملا کرو

  6. #6
    Join Date
    9 Mar 2017
    Location
    Pakistan
    Age
    25
    Posts
    57
    Points
    253
    Level
    5
    Points: 253, Level: 5
    Level completed: 6%, Points required for next Level: 47
    Overall activity: 68.4%
    Thanks
    0
    Thanked 0 Times in 0 Posts
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Rep Power
    1

    Default

    haha bht achay

  7. #7
    Join Date
    25 Jul 2017
    Posts
    22
    Points
    162
    Level
    1
    Points: 162, Level: 1
    Level completed: 99%, Points required for next Level: 0
    Overall activity: 55.0%
    Thanks
    0
    Thanked 0 Times in 0 Posts
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Rep Power
    0

    Default

    Pakistan mobile price per lattest mobile phones price aur Second Hand Mobiles ka baray main janiya... aur is platform per apko apna mobile sell karnay ka liya submit mobile ads ki saholat bhi mojood hai...

  8. #8
    Join Date
    30 May 2017
    Age
    21
    Posts
    26
    Points
    386
    Level
    1
    Points: 386, Level: 1
    Level completed: 99%, Points required for next Level: 0
    Overall activity: 67.0%
    Thanks
    6
    Thanked 1 Time in 1 Post
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Rep Power
    0

    Default

    nice ideas

  9. #9
    Join Date
    19 Jul 2017
    Age
    16
    Posts
    25
    Points
    134
    Level
    2
    Points: 134, Level: 2
    Level completed: 68%, Points required for next Level: 16
    Overall activity: 99.0%
    Thanks
    0
    Thanked 0 Times in 0 Posts
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Rep Power
    0

    Default

    nice sharing

Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

Similar Threads

  1. Replies: 6
    Last Post: 1st January 2016, 07:40 PM
  2. Replies: 7
    Last Post: 12th December 2014, 06:38 PM
  3. Replies: 3
    Last Post: 8th December 2014, 02:00 PM
  4. Replies: 6
    Last Post: 7th October 2014, 07:45 PM
  5. Replies: 7
    Last Post: 28th April 2014, 02:31 AM

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •