User Tag List

Results 1 to 2 of 2

Thread: Malfozat-e-Khwaja Ghareeb Nawaz (ملفوظاتِ خواجہ غریب نواز رحمت اللہ ع&

  1. #1
    Join Date
    11 Jan 2016
    Location
    Larkana
    Posts
    915
    Points
    10,640
    Level
    1
    Points: 10,640, Level: 1
    Level completed: 99%, Points required for next Level: 0
    Overall activity: 99.8%
    Thanks
    4
    Thanked 2 Times in 1 Post
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    Rep Power
    10

    new2 Malfozat-e-Khwaja Ghareeb Nawaz (ملفوظاتِ خواجہ غریب نواز رحمت اللہ ع&


    ملفوظاتِ خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ
    ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

    اللہ کریم کے جن نیک بندوں نے اصلاحِ اُمّت اور اشاعتِ اسلام کے لئے اپنی زندگیاں وقف کیں،ان میں ایک بڑا نام سلطانُ الہند،خواجہ غریب نواز حضرت سیّد معینُ الدّین حسن سنجری چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کا بھی ہے۔ آپ کی ولادت 537 ہجری کو سیستان (موجودہ ایران) کے علاقہ ”سَنجر“ میں ہوئی۔
    (اقتباس الانوار،ص345)
    آپ رحمۃ اللہ علیہ نے تقریباً 81 سال راہِ خدا میں علم کے حصول اور مخلوقِ خدا کی اصلاح میں گزارے اور کئی کتابیں بھی تحریر فرمائیں۔آپرحمۃ اللہ علیہ کا وصال 6رجب المرجب633ہجری کو ہوا۔
    (فیضانِ خواجہ غریب نواز، ص17، 25)
    خوش نصیب مسلمان ہر سال 6رجب المرجب کو چَھٹی شریف کے نام سے آپ کا عُرس مناتے اور ایصالِ ثواب کرتے ہیں۔۔6رجب المرجب کو دُنیا بھر میں باقاعدہ ”اجتماعِ یومِ غریب نواز“ کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔

    خواجہ غریب نواز کے ملفوظات :حضرت سیّدنا خواجہ غریب نوازرحمۃ اللہ علیہ کے مریدِ صادق اورخلیفۂ اکبر حضرت خواجہ قطبُ الدِّین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے پیر و مرشد کے ملفوظات پر مشتمل ایک کتاب ترتیب دی جس کا نام ’’دلیل العارفین‘‘ رکھا۔اس کتاب میں سے حضور خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے ملفوظات ملاحظہ کیجئے۔
    ٭نماز تمام مقامات سے بڑھ کرمقام ہے۔نمازحق تعالیٰ سے ملاقات کا وسیلہ ہے۔ (دلیل العارفین، ص75)
    ٭وہ لوگ کیسے مسلمان ہیں جو فرض نماز میں اس قدر تاخیر کرتے ہیں کہ نماز کا وقت ہی گزر جاتا ہے( اور پھر قضا پڑھتے ہیں) ان کی مسلمانی پر 20 ہزار مرتبہ افسوس ہے جو مولا کریم کی عبادت میں کوتاہی کرتے ہیں۔

    حکایت :ایک دفعہ یوں ارشاد فرمایا کہ میرا گزر ایک ایسے شہر سے ہوا جہاں کے لوگ وقت سے پہلے ہی نماز کے لئے تیار ہوجاتے اور بَروقت نماز کی ادائیگی کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم جلدہی نماز کی تیاری نہیں کریں گے تو ہوسکتا ہے اس کا وقت نکل جائے پھر کل قیامت کے روز کس طرح یہ منہ رسولِ خدا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو دکھاسکیں گے؟
    (دلیل العارفین، ص83)
    ٭نماز ایک امانت ہے جو اللہپاک نے اپنے بندوں کے سپرد کی ہے،لہٰذا بندوں پر لازم ہے کہ وہ اس امانت میں کسی قسم کی خیانت نہ کریں۔
    (دلیل العارفین، ص83)
    جو شخص قراٰنِ مجید کو دیکھتا ہے اللہ کریم کے فضل سے اس کی بینائی تیز ہوجاتی ہے ،اس کی آنکھ نہ دُکھتی ہے نہ خشک ہوتی ہے۔
    (دلیل العارفین، ص92)
    ٭جس نے جو کچھ پایا خدمتِ مرشد سے پایا۔ پس مُرید پر لازم ہے کہ پیر کے فرمان سے ذرّہ برابر بھی تجاوز نہ کرے۔ پیر صاحب جو کچھ اسے نماز، تسبیح اور اوراد وغیرہ کے بارے میں فرمائیں، اسے غور سے سُنے اور اس پر عمل کرے کیونکہ پیر، مُرید کو سنوارنے کے لئے اور اسے کمال تک پہنچانے کے لئے عمل کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔
    (دلیل العارفین، ص75)
    ملے گا کیا دلوں میں نفرتیں رکھ کر
    بڑی مختصر سی ہے زندگی مسکرا کے ملا کرو

  2. #2
    Join Date
    9 Aug 2017
    Age
    27
    Posts
    119
    Points
    1,470
    Level
    1
    Points: 1,470, Level: 1
    Level completed: 99%, Points required for next Level: 0
    Overall activity: 99.1%
    Thanks
    0
    Thanked 0 Times in 0 Posts
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Rep Power
    2

    Default

    nice sharing amazing one keep sharing its awesome and lovely

Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

Similar Threads

  1. Replies: 3
    Last Post: 7th July 2016, 05:31 PM
  2. Replies: 7
    Last Post: 23rd November 2015, 06:09 PM
  3. حرفِ تازہ نئی خوشبو میں لکھا چاہتا ھے
    By Akram Naaz in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 12
    Last Post: 30th August 2015, 11:33 AM
  4. Replies: 3
    Last Post: 8th November 2014, 05:47 AM
  5. Replies: 8
    Last Post: 7th November 2014, 04:51 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •